Feb ۲۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • عراقی عوامی رضاکار فورس کی سرحدی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی یقین دہانی

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ ہم شام کے ساتھ سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں

سحرنیوز/عالم اسلام:   عراق کے صوبہ الانبار میں الحشد الشعبی کے چون ویں بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل صلاح فضیل العساوی نےاعلان کیا کہ تمام فوجی یونٹس نینوا اور الانبار کے سرحدی علاقوں میں کسی بھی دہشت گردانہ حملے کو روکنے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں اور شام کے ساتھ سرحدی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کسی بھی دراندازی یا دہشت گردانہ حملے کو روکنے کے لیے کافی ہیں اور ہمیں مزید حفاظتی کمک کی ضرورت نہیں ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ کہ ہم دہشت گردوں کو عراق کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

ٹیگس