Feb ۲۴, ۲۰۲۶ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر انصار اللہ کی دفاعی تیاریوں میں اضافہ

یمن کی "انصار اللہ" تحریک کے ایک ذریعے نے کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاریوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق، تحریک انصار اللہ کے ایک ذریعے نے کہا ہے ہم نے اپنی افواج کی تیاری میں اضافہ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ امریکی حملے سے نمٹنے کے لیے چوکس کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، انصار اللہ نے کسی بھی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی میزائل، ہوائی اور ڈرون حملوں کے جواب دینے کے لیے نئے پلیٹ فارمز لانچ کردیئے ہیں اور فورسز کی تیاری کی سطح کو بھی بڑھا دیا ہے۔

ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ انصاراللہ کی فورسز نئے حملوں میں حال ہی میں تیار کیے گئے ہتھیاروں کا استعمال کریں گی جن میں ہائپرسونک اور سی بیسڈ بیلسٹک میزائل اور ڈرون شامل ہیں تاکہ زمین اور سمندر میں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel

مذکورہ ذریعے نے یہ بھی کہا کہ انصار اللہ نے ایک ہنگامی کمیٹی قائم کردی  ہے اور مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بجٹ مختص کیا ہے تاکہ صنعا اور دیگر مقامات پر امریکی اسرائیلی حملوں کے دوران صورتحال کو قابو میں رکھا جاسکے۔

ٹیگس