ترکی کا خاشقجی قتل پراقوام متحدہ جانے کا فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i338994-ترکی_کا_خاشقجی_قتل_پراقوام_متحدہ_جانے_کا_فیصلہ
ترکی نے کہا ہے کہ خاشقجی قتل کیس میں اگرسعودی عرب نے تعاون نہ کیا تو اقوام متحدہ سے رجوع کیا جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۴:۱۶ Asia/Tehran
  • ترکی کا خاشقجی قتل پراقوام متحدہ جانے کا فیصلہ

ترکی نے کہا ہے کہ خاشقجی قتل کیس میں اگرسعودی عرب نے تعاون نہ کیا تو اقوام متحدہ سے رجوع کیا جائے گا۔

ترک وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب مائیک پومپو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کی ہیں۔

ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خاشقجی کے قتل کاحکم کس نے دیا، سچ سامنےآنا چاہیے لیکن اگر سعودی عرب نے تعاون نہ کیا تو پھر ہم اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کریں گے، امریکا سے گولن تحریک سے وابستہ 84 افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے، امید ہے کہ امریکا اس سلسلے میں تعاون کرے گا۔