ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹرگرِ کرتباہ، 4 اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i339287-ترکی_میں_فوجی_ہیلی_کاپٹرگرِ_کرتباہ_4_اہلکار_ہلاک
ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹرگرِ کرتباہ ہونے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۸ Asia/Tehran
  • ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹرگرِ کرتباہ، 4 اہلکار ہلاک

ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹرگرِ کرتباہ ہونے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق  بیل یو ایچ – ون ماڈل کا فوجی ہیلی کاپٹر استنبول کے  رہائشی علاقے میں  اپارٹمنٹس کی چھتوں سے ٹکرانے کے بعد احاطے میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے آخری وقت تک حد درجہ ممکن  بناتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو رہائشی عمارتوں پر گرنے سے بچانے کی کامیاب کوشش کی اوریہی وجہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ عمارتوں کے درمیان کھلی جگہ پر گرا۔

گورنر استنبول کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا جو کہ ضلع سمندرا میں واقع ایئر بیس جاتے ہوئے رہائشی علاقے میں گرِ کرتباہ ہوا۔