عوفر آپریشن اور صیہونیوں میں خوف و ہراس
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i340081-عوفر_آپریشن_اور_صیہونیوں_میں_خوف_و_ہراس
صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran

صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت جاری ہے۔

فلسطینیوں کی مزاحمت نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ فلسطینیوں کی مسلحانہ مزاحمت کے ساتھ عوام کا واپسی مارچ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے پورے اسرائیل میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

غزہ کے عوام نے رواں سال کی تیس مارچ کو یوم الارض کی مناسبت سے پہلا واپسی مارچ انجام دیا تھا جس کے بعد وہ ہر جمعے کو غزہ سے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کی طرف واپسی مارچ نکالتے ہیں۔ اب تک اس مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔