سعودی عرب میں مذاکرات نہیں ہوں گے : طالبان
Dec ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
طالبان کے ترجمان نے افغان حکومت کے وفد کے ھمراہ سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرت سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاهد نے کل اس خبر کی اشاعت کے بعد کہ طالبان اور افغان سرکاری وفد کے مابین مذاکرات کا اگلا دور سعودی عرب میں ہو گا سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔
واضح رہے کہ افغان ذرائع ابلاغ نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے خبر دی تھی کہ پاکستان نے طالبان اور افغان سرکاری وفد کے مابین مذاکرات کیلئے راستہ ھموار کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کی پہلی اور اہم شرط افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ہے۔