شام میں برطانیہ کے 5 فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i342046-شام_میں_برطانیہ_کے_5_فوجی_ہلاک
شام کے صوبہ دیر الزور میں برطانیہ کے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۴ Asia/Tehran
  • شام میں برطانیہ کے 5 فوجی ہلاک

شام کے صوبہ دیر الزور میں برطانیہ کے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام کے اخبار الوطن نے شام کے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کے صوبہ دیر الزورکے گاؤں الشعفہ میں داعش کے راکٹ حملے میں برطانیہ کے پانچ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔  زخمی اہلکاروں کو حسکه کے علاقے الشدادی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔