شام: امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری 20 جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i342539-شام_امریکی_اتحادی_جنگی_طیاروں_کی_بمباری_20_جاں_بحق
شامی ذرائع کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • شام: امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری 20 جاں بحق

شامی ذرائع کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہوائی حملہ دیر الزور کے مشرق میں الباغور تحتانی قصبہ پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ شام کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام مراسلوں میں بارہا امریکی اتحاد کے حملے بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔