طالبان کے پاس بات چیت کے لیے دو راستے: افغان صدر
Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
افغانستان کے صدرنے کہا ہے کہ طالبان مذاکراتتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے کوشش کرے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے پاس بات چیت کے لیے دو راستے ہیں، طالبان پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی نمائندگی لیں یا خود بحیثیت افغان نمائندہ پیش ہوں۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان نے پاکستان کو نمائندہ چُنا تو افغان حکومت پاکستان سے بات چیت کرے گی ۔
انھوں نے کہا کہ طالبان اپنے آپ کو افغان حیثیت دیتے ہیں توانھیں واپس گھر آنا چاہیے، حالیہ امریکا طالبان مذاکرات میں طالبان نے افغان حکومت سے ملنے سے انکار کیا ہے ۔
واضح رہے کہ امریکا کی زیرسرپرستی مذاکرات میں امریکا کی کوشش ہے کہ طالبان اور کابل حکومت مل بیٹھ کر مستقبل کا فیصلہ کریں تاہم طالبان اسکے لیے تیار نہیں۔