Feb ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان ؛ خیبر پختون خوا میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق یا زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میریان کے گیٹ کے قریب دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں

سحرنیوز/پاکستان:    بنوں پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں بارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے نامعلوم دہشت گردوں نے دھماکے سے اڑا دیا۔ ادھررینجرز اور سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے تین انتہائی مطلوب سہولت کار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس