شام میں عالم اسلام کے علما اجلاس کا اختتامی بیان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i343278-شام_میں_عالم_اسلام_کے_علما_اجلاس_کا_اختتامی_بیان
شام میں عالم اسلام کے علما کا گیارہواں اجلاس ایک بیان جاری کئے جانے کے ساتھ ختم ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • شام میں عالم اسلام کے علما اجلاس کا اختتامی بیان

شام میں عالم اسلام کے علما کا گیارہواں اجلاس ایک بیان جاری کئے جانے کے ساتھ ختم ہو گیا۔

علمائے دنیائے اسلام کے جاری کئے جانے والے بیان میں استقامت و کامیابی کی راہ جاری رکھنے اور یکجہتی کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں بشار اسد کی قیادت، شامی فوج اور عوام کی پامردی اور شام کے اتحادی ملکوں کی حمایت و تعاون کے نتیجے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

شام میں عالم اسلام کے علمائے کرام کے گیارہویں اجلاس کے اختتامی بیان میں تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ اسلام، کامیاب و سربلند اور اسرائیل نابود ہو گا اور شام و فلسطین اور مزاحمت کے جوان، عنقریب بیت المقدس میں نماز جماعت ادا کریں گے۔