شیعیان بحرین کے رہنما کا مشہدالمقدس کا سفر
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i343466-شیعیان_بحرین_کے_رہنما_کا_مشہدالمقدس_کا_سفر
شیعیان بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم شمال مشرقی ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • شیعیان بحرین کے رہنما کا مشہدالمقدس کا سفر

شیعیان بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم شمال مشرقی ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچے ہیں۔

شیعیان بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے ایران کے مقدس شہر مشہدالمقدس پہنچے۔ وہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شہریت سلب اور دو برسوں تک فوجی محاصرہ جاری رہنے کے بعد اپنے علاج و معالجے کے لئے لندن گئے اور پھر دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں وہاں سے نجف اشرف پہنچے۔

بحرین فروری دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف پرامن تحریک جاری ہے۔ بحرینی عوام آزادی، انصاف کے قیام اور جمہوریت کی برقراری اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت سعودی فوجیوں کی مدد سے بحرینی عوام کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔