غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کا حملہ
May ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے شمالی علاقے میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک مرکز پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے ایک ایف سولہ طیارے نے پہلے شمالی غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے اڈے پر دو میزائل فائر کئے-
اس کے کچھ ہی منٹ بعد صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دوبارہ اس اڈے پر حملہ کیا-
صیہونی حکومت بے بنیاد بہانوں سے غزہ کے مختلف علاقوں پر ہوائی اور توپخانوں سے حملے کرتی رہتی ہے- صیہونی حکومت نے دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے کے لوگوں کو بنیادی ضرورت کی اشیا نہیں پہنچنے دے رہی ہے-
ٹیگس