جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے پر یمنی فوج کا میزائل حملہ
May ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے نجران کے علاقے السدیس میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانے پر زلزال ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
العالم نے خبر دی ہے کہ اس حملے میں جارح سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے- یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس روزانہ سعودی عرب کے اندر فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے-
یمنی فوج کے یہ حملے جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیتوں کے جواب میں انجام پا رہے ہیں- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعے کو یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے شہر ماویہ میں ایک پیٹرول پمپ پر بمباری کر دی جس میں کم سے کم نو عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے-