Jun ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • یمن: الحدیدہ پر پر سعودی اتحاد کا مارٹر گولوں سے حملہ

سعودی اتحاد کے فوجیوں نے شہر الحدیدہ پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے اس حملے میں الحدیدہ کے علاقے الربصہ میں رہائشی مکانات کو خاصا نقصان پہنچا۔

دوسری جانب سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپخانے اور ڈرون یونٹ نے جنوبی سعودی عرب میں واقع عسیر کے مجازہ مورچے پر مشترکہ کارروائی کی اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

یمنی فوج کے بکتربند یونٹ نے بھی عسیر میں الربوعہ کے جنگی مورچے پر سعودی اتحاد کی فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا۔