Jun ۰۴, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • شام: حماہ میں متعدد علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا

شامی فوج نے شمال مغربی حماہ میں کارروائی کرتے ہوئے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

الوطن کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حماہ کے شمال مغربی علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے القیروطیہ، قیراطہ، الحمیرات اور الحردانہ نامی قصبوں اور دیہاتوں کو آزاد کرانے کے علاوہ درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

شامی فوج، پیر کے روز بھی صوبے حماہ کے شمال میں کفرنبودہ کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے صوبے ادلب کے جنوب میں واقع پہلے علاقے کی حیثیت سے القصابیہ قصبے میں داخل ہو گئی۔

شام کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے باوجود دہشت گرد عناصر ابھی بعض علاقوں خاص طور سے صوبے حماہ کے مختلف شمالی مضافاتی اور صوبے ادلب کے بعض علاقوں میں موجود ہیں۔

ٹیگس