Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی یمن کے صوبے الضالع میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر چار بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس اعلان کیا ہے کہ الصدرین فوجی اڈے اور فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک قسم کے میزائل سے حملہ کیا۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اس میزائل حملے میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شمالی یمن کے صوبے الجوف میں الساقیہ محاذ پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے نشانہ بازوں نے فائرنگ کر کے سعودی اتحاد کے چھے فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اتوار کی رات بھی یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں صوبے البیضا کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اس حملے میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔دریں اثنا یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے صنعا ایئرپورٹ کا محاصرہ جاری رکھے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارح قوتوں  کو جان لینا چاہئے کہ ان کے ہوائی اڈے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے نشانے پر ہیں۔یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ جوابی کارروائی کے طور پر دشمن کے ہوائی اڈوں کو بند  یا ان کے  ہوائی اڈوں کی سرگرمیوں میں خلل ڈالنا صنعا ایئرپورٹ کا محاصرہ توڑنے  کا آسان طریقہ ہےیہ ایسی حالت میں ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے مقابلے میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کی سرزمین پر  ہر روز جوابی حملے کر رہی ہے جس کی رو سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ اور یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےیمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے بارے میں اپنے غلط تخمینوں پر نظرثانی کریں۔انھوں نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے سمجھ لینا چاہئے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ابھی جنگ میں اپنی پوری توانائی کا استعمال نہیں کیا ہے۔محمد البخیتی نے کہا کہ تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اندر گھس کر اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی اپنی پوری توانائی کا استعمال نہیں کیا ہے ورنہ انصاراللہ  حساس ترین اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور توانائی رکھتی ہے۔محمد البخیتی نے کہا کہ اس وقت طاقت کا توازن یمنی عوام کے مکمل حق میں ہے اور سعودی اتحاد کے ہر قسم کی جارحیت کے باوجود یمنی عوام کے عزائم نہ صرف پسپا نہیں ہوئے بلکہ مزید مستحکم بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی اور دسیوں لاکھ  بے گھر ہو چکے ہیں اور یمن کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو چکی ہیں۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کی جارحیت پر جوابی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب جنگ کا دائرہ جنوبی سعودی عرب تک وسیع پیمانے پر پھیل چکا ہے جہاں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو مسلسل اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان حملوں میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔