Aug ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  •  افغان پولیس اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ 7 ہلاک

فائرنگ کا واقعہ قندہار کے پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے تھانے میں اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ  کے بعد پولیس اہلکار فرار ہوگیا، مفرور قاتل اہلکار کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب مقامی طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار طالبان تھا جسے اسی کام کے لیے پولیس میں بھرتی کروایا گیا تھا۔ طالبان نے ایسے مزید حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں قندھار پولیس کے چیف اور طالبان کے سخت جان مخالف جنرل عبدالرزاق کو گورنر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ گورنر ہاؤس میں ایک اہم میٹنگ کے بعد ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے۔

ٹیگس