سامراء میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، متعدد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i353285-سامراء_میں_تکفیری_دہشت_گردوں_کے_خلاف_آپریشن_متعدد_ہلاک
عراقی فوج نے مقدس شہر سامراء میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں متعدد دہشت گردوں اور شرپسندوں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • سامراء میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، متعدد ہلاک

عراقی فوج نے مقدس شہر سامراء میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں متعدد دہشت گردوں اور شرپسندوں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔

السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی فورسز نے سامراء کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تکفیری دہشت گرد خطرناک منصوبہ تیار کررہے تھے خفیہ اطلاع پر کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔