افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسزمیں تصادم 81 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i354376-افغانستان_میں_طالبان_اور_سکیورٹی_فورسزمیں_تصادم_81_ہلاک
افغانستان کی صورتحال ایک بار پھر انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسزمیں تصادم 81 ہلاک

افغانستان کی صورتحال ایک بار پھر انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔

قطر میں جہاں طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات ہو رہے ہیں وہیں افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسزمیں زبردست معرکہ آرائی میں 81 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

افغانستان کے شہر کندج میں فوج کے ساتھ ہونے والی مڈبھیڑ میں 56 طالبان اور سکیورٹی فورسز کے 20 اہلکار سمیت 25 افراد مارئے گئےجبکہ 85 دیگر زخمی ہوگئے۔

طالبان نے ہفتے کے روز قبضہ کرنے کے مقصد سے شدید حملہ کیاتھا تاہم انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران سکیورٹی فورسزنے کئی طالبان کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔