Sep ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک مسجد شہید کردی

صیہونی فوجیوں نے اپنے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس بار غرب اردن کےشہر الخلیل میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا ہے

صیہونی حکومت کے بولڈوزروں نے پیر کو الخلیل کے جبل جھور علاقے پر یلغار کرکے ایک زیرتعمیر مسجد کو شہید کردیا-

صیہونیوں کا دعوی ہے کہ یہ مسجد ایسے علاقے میں واقع ہے جو اسرائیل کے زیرکنٹرول ہے-

صیہونی حکومت نے رواں سال کے دوران غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھروں اور تعمیراتی پروجیکٹوں کو ڈھانے کا سلسلہ کافی تیز کردیا ہے-

صیہونی حکومت  صیہونی کالونیوں کی توسیع کے لئے مقدس مقامات کو ڈھانے سے بھی دریغ نہیں کرتی-دوسری جانب پیر کی صبح پینتیس صیہونی فوجیوں اور دسیوں صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصی اور مسجد قبہ الصخرہ پر حملہ کردیا اوراس کی بے حرمتی کی ۔

ٹیگس