Sep ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • اژدھام کے نتیجے میں درجنوں زائرین شہید اور زخمی

عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں اژدھام کے نتیجے میں درجنوں زائرین شہید اور زخمی ہوگئے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ عاشورہ کی دو پہر ہرولے کی رسم کے دوران زیادہ ازدھام کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔عراق کی وزارت صحت نے سولہ افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد پچھتر بتائی گئی ہے۔

شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد عراقی شہری بتائے جاتے ہیں۔

بعض خبروں میں شہید ہونے والوں کی اکتیس اور زخمیوں کی تعداد سو سے زائد بھی بتائی گئی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

زائرین کے حد سے زیادہ اژدھام کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

ٹیگس