صیہونی وزیراعظم کا بیان نسل پرستانہ ہے: ترکی اور عرب لیگ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i354773-صیہونی_وزیراعظم_کا_بیان_نسل_پرستانہ_ہے_ترکی_اور_عرب_لیگ
ترکی اورعرب لیگ نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کی ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۴ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعظم کا بیان نسل پرستانہ ہے: ترکی اور عرب لیگ

ترکی اورعرب لیگ نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کی ہے ۔

عرب لیگ اور ترکی نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے کی وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اس بیان کو نسل پرستانہ قراردیاہے۔

عرب لیگ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امن متاثر ہو گا۔

ادھر ترکی کے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو الیکشن سے پہلے ہر طرح کے غیر قانونی اور جارحانہ بیانات دے رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔