Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا: ہنگامہ آرائی کے باعث 85 افراد ہلاک و زخمی

انڈونیشیا میں طلبا کی ہنگامہ آرائی کے باعث 85 افراد ہلاک و زخمی ہو گئےہیں۔

انڈونیشیا کے شہر وامینا میں استاد کے نسل پرستانہ جملے پر ہائی اسکول طلبا نے پُرتشدد احتجاج کرتے ہوئے عمارتوں، گھروں اور سرکاری املاک کو آگ لگا دی، ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے ہیں ۔

مشتعل طلبا نے شہر میں توڑ پھوڑ کی، عمارتوں اور سرکاری املاک کو آگ لگائی، طلبا اور سیکیورٹی فورسزکے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی، ہنگامہ آرائی میں ملوث تین سو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سترہ اگست کو اسکول کی ایک استاد نے پاپوا کے طالب علموں کیلئے نسلی جملے کہے تھے جس کے بعد سے پاپوا میں طلبا اور علیحدگی پسندوں کا احتجاج جاری ہے، اس دوران کئی سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ٹیگس