Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا کے دارالحکومت میں آتشزدگی کا بڑا سانحہ

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ڈرون سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے دفتر کی عمارت میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  ارنا کے مطابق، انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک دفتر کی سات منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم بائیس افراد ہلاک اور متعدد افراد جھلسنے اور دھویں کے باعث زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام نے ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا ہے اور واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

جکارتہ پولیس کے سربراہ سوساتیو پورنومو کونڈرو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کو بجھا دیا گیا ہے جبکہ عمارت کے اندر مزید ممکنہ متاثرین کی تلاش جاری ہے۔یادرہے متاثرہ عمارت ٹیرا ڈرون انڈونیشیا کے دفتر کے طور پر استعمال ہو رہی تھی، جو سروے مقاصد کے لیے ڈرون سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔

 

ٹیگس