لبنانی سرحد پر صیہونی حکومت کی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ
Oct ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں اپنا ایک ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے بعد لبنان سے ملحق سرحدی علاقوں میں فوجی نقل و حرکت بڑھا دی ہے۔
صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں کچھ فوجی گاڑیاں بھی تعینات کردی ہیں۔
لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کی محافظ امن فوج نے بھی سرحدی علاقوں میں اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ریڈیو نے بدھ کو دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کا کواڈ کوپٹر مار گرایا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ العھد ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ اس ڈرون طیارے کو جنوبی لبنان کے ایک شکاری نے اپنی شکاری بندوق سےگرایا ہے۔
صیہونی حکومت نے حالیہ دنوں میں لبنان کی فضاؤں میں اپنے ڈرون طیاروں کی پرواز بڑھا دی ہے۔