Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  •  لاذقیہ کے مضافات میں دہشتگردوں کے میزائلی حملے پسپا

شام کی فوج نے لاذقیہ کے مضافات میں دہشتگردوں کے میزائلی حملوں کو پسپا کر دیا ہے

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاذقیہ کے مضافات میں موجود دہشتگرد گروہوں نے ایک بار پھر جنوبی لاذقیہ کے شہر الجبلہ کے مضافات میں عام شہریوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ شام کی فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے حملے پسپا کئے جانے کے ساتھ ہی اس علاقے کے عوام نے بھی اپنے شہر کو ترک نہ کرنے اور دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے رہنے پر تاکید کی ہے۔

درایں اثنا صوبہ لاذقیہ میں دہشتگرد گروہوں نے اپنے اڈوں پر فضائی حملے بڑھنے  کے بعد ان تمام علاقوں سے پسپائی اختیار کرلی جہاں انھوں نے پیشقدمی کی تھی۔ 

جبلہ شہر کی فضاؤں میں مسافر بردار طیارے پرواز کر رہے ہیں اور اس علاقے کے عوام اپنی زمینوں پر کام میں مشغول ہیں اور اسی بنا پر دہشتگردوں کے میزائلوں کے حملوں میں عام شہریوں کا زیادہ جانی نقصان ہو رہا ہے۔

 

ٹیگس