افغان امن عمل، 15رکنی افغان وفد اسلام آباد پہنچ گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i360556-افغان_امن_عمل_15رکنی_افغان_وفد_اسلام_آباد_پہنچ_گیا
افغان امن عمل کے سلسلے میں 15رکنی سول اور عسکری افغان وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۹ Asia/Tehran
  • افغان امن عمل، 15رکنی افغان وفد اسلام آباد پہنچ گیا

افغان امن عمل کے سلسلے میں 15رکنی سول اور عسکری افغان وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق 4رکنی افغان وفد حاجی محمد محقق کی سربراہی میں ترکی سے ترکش ایئر لائن کے ذریعے جبکہ 11رکنی افغان عسکری وفد غلام عباس اخلاقی کی سربراہی میں قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے250 کے ذریعے پاکستان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق افغان وفد پاکستان میں قیام کے دوران امریکی اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔