صنعا کے قریب لڑائی میں درجنوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i360766-صنعا_کے_قریب_لڑائی_میں_درجنوں_سعودی_اتحادی_فوجی_ہلاک
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صنعا کے علاقے نہم کی جانب سے سعودی اتحاد کی پیشقدمی ناکام بنادی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • صنعا کے قریب لڑائی میں درجنوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صنعا کے علاقے نہم کی جانب سے سعودی اتحاد کی پیشقدمی ناکام بنادی ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد میں شامل میں کرائے کے فوجیوں نے نہم سیکٹر میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدی کی کوشش کی تاہم انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملوں میں سعودی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ان کی بہت سی فوجی گاڑیاں اور دوسرا ساز و سامان بھی تباہ ہوگیا۔
 
یمن کے وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ہم نے یمن  جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے مغربی ایشیا کے غریب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں سولہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار  زخمی ہوچکے ہیں۔
اس کے باوجود یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو یمن میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔