Jan ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان، کبھی خواب میں بھی نہيں دیکھا کہ ان ممالک سے رابطے ہوں گے!

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت ان ممالک سے رابطے میں ہے جن کو خواب میں بھی نہیں دیکھا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے پیر کے روز کہا کہ موجودہ وقت میں اسرائیل ان ممالک سے رابطے میں ہے جن سے رابطے کے بارے میں ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

انہوں نے اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک کے ایک پروگرام میں کہا کہ ہم ان ممالک سے رابطے میں ہیں جن کے ساتھ تعاون کے بارے میں ہم نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا، تمام ممالک اسرائیل کے ساتھ خفیہ اطلاعات میں تعاون کے خواہشمند ہيں۔

نتن یاہو نے دعوی کیا کہ اس وقت ہم سنہرے سیاسی، اقتصادی اور فوجی دور میں زندگی گزار رہے ہیں جس کا مشاہدہ اس سے پہلے تک کبھی نہیں کیا گیا۔

صیہونی حکومت کے زیر اعظم نے دعوی کیا کہ ہمارا اصل مقصد ایران کے خطروں کا مقابلہ کرنا ہے اور ہم کو ماضی کے خطروں کی طرح اس خطرے کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، ہم اس ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں اور ہم نے یہ ثابت کرکے دکھا بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں شامل بحرین، متحدہ عرب امارات اور یمن کی مستعفی حکومت، جب سے سلمان بن عبد العزیز اور ولیعہد محمد بن سلمان اقتدار میں پہنچے ہیں تب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔

ٹیگس