Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت، 12 فلسطینی زخمی

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کل قدس شہر کے بیت حنینا علاقے میں جارحیت کی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس شہر کے بیت حنینا علاقے میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت میں 12 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

صیہونی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں جن میں ہر روز کئی فلسطینی شہید، زخمی اور گرفتار ہوتے ہیں۔ ایک اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اسرائیل کی مختلف جیلوں میں تقریبا 6 ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں سے 62 خواتین اور 300 نابالغ ہیں۔ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو بری طرح ٹارچر کیا جاتا ہے۔

ٹیگس