غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i361133-غزہ_پر_اسرائیل_کی_وحشیانہ_بمباری
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نےغزہ کے بعض علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نےغزہ کے بعض علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نےغزہ کے بعض علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے مغرب میں بمباری کی ۔ اسرائیل کے حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔