غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i361190-غزہ_پٹی_پر_صیہونی_حکومت_کے_جنگی_طیاروں_کی_بمباری
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات ایک بار پھر غزہ پٹی پر بمباری کی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات ایک بار پھر غزہ پٹی پر بمباری کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ پٹی کےعلاقے رفح پربمباری کی ہے۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ، غزہ پٹی سے جنوبی مقبوضہ فلسطین کی جانب آتشیں بیلون اور ایک راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ 
صیہونی حکومت کے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، ڈرون اور توپخانوں نے حالیہ مہینوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر اپنے حملے دوبارہ شروع کر دیئے ہیں۔
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ ، دوہزار چھے سے صیہونی حکومت کے بحری، بری اور فضائی محاصرے میں ہے اور عوام کو بھاری مسائل کا سامنا ہے۔