شمالی عراق پر ترکی کے جنگی طیاروں کی بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i362329-شمالی_عراق_پر_ترکی_کے_جنگی_طیاروں_کی_بمباری
ترکی کے جنگی طیاروں نے پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے ایک بار پھر شمالی عراق کے کچھ حصوں پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • شمالی عراق پر ترکی کے جنگی طیاروں کی بمباری

ترکی کے جنگی طیاروں نے پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے ایک بار پھر شمالی عراق کے کچھ حصوں پر بمباری کی ہے۔

عراقی ذرائع نے عراقی کردستان کے علاقے دھوک کے حکام کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے عمیدیا اور کوہ متین کے علاقے میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ 
 
ذرائع نے اس بمباری میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔ 
گذشتہ اتوار کو بھی ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے بعض علاقوں پر بمباری کی تھی۔ ترکی نے پی کے کے کو کچلنے کے بہانےگذشتہ برسوں میں کئی بار عراق کے اندر کارروائیاں کی ہیں۔
 
ترکی کی جارحیت پر عراقی حکومت اور دنیا کے کئی ملکوں نے با رہا شدید اعتراض کیا ہے۔