ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد اپنے عہدے سے مستعفی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i362498-ملائیشیا_کے_وزیر_اعظم_مہاتیر_محمد_اپنے_عہدے_سے_مستعفی
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد اپنے عہدے سے مستعفی

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رائٹرز خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے 95 سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کے بادشاہ کو اپنا استعفیٰ  پیش کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ وہ نومبر 2018 میں ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے تاہم ان کے اتحادی انور ابراہیم نے ان کے فیصلے سے عدم اتفاق کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز سے ملائشیا  کے سیاسی حلقوں میں ان کے استعفیٰ کے حوالے سے چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں۔

یاد رہے کہ مہاتیر محمد 1981سے2003 تک اور پھر 2018 میں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے۔