غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i362708-غرب_اردن_میں_صیہونی_فوجیوں_کے_وحشیانہ_حملے
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوب میں جبل العرمہ علاقے میں حملہ کرکے کم سے کم تیس فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوب میں جبل العرمہ علاقے میں حملہ کرکے کم سے کم تیس فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا نے خبردی ہے کہ جبل العرمہ پر صیہونی فوج کے حملے اور بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعداس علاقے کے فلسطینی باشندے اپنے گھر بار چھوڑ کر جبل العرمہ کی چوٹیوں پر چلے گئے۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کو بھی غرب اردن کے شمال مشرقی علاقے میں حملہ کرکے پچاس سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا۔ صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔