Mar ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • شام کے شہر سراقب پرشامی فوج کا کنٹرول

شامی فوج نے صوبہ ادلب کے شہر سراقب پر پوری طرح کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور وہ شہر میں باقی بچے دہشت گردوں کا صفایاکر رہی ہے

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اسٹریٹیجک شہر سراقب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج سراقب شہر میں باقی بچے دہشت گردوں کا صفایاکرنے میں مصروف ہے - اس درمیان شامی فوج نے ادلب میں قمیناس قصبے کے قریب ترکی کے فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے - سراقب پر شامی فوج کے حملے کے دوران ترک فوج اسی اڈے سے شامی فوج پر حملہ کر رہی تھی - شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ نے سراقب سے براہ راست شامی فوج کی کامیابی کی خبریں دکھائی ہیں - شامی ذرائع ابلاغ نے سراقب شہر سے براہ راست تصاویر نشر کرتے ہوئے دکھایا ہے کہ شامی فوج نے کس طرح دہشت گردوں کو اس شہر سےنکال باہرکیا ہے ۔ دوسری جانب ترک فوج نے شام کے شمالی شہر حلب کے قریب جمعیت الزھرا علاقے پر دومیزائل فائر کئے ہیں -

ٹیگس