صیہونیوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے: حماس
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i363178-صیہونیوں_پر_جنگی_جرائم_کا_مقدمہ_چلایا_جائے_حماس
تحریک حماس کے ترجمان نے جنگی جرائم کے ارتکاب کی بنا پر صیہونی دہشتگردوں پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • صیہونیوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے: حماس

تحریک حماس کے ترجمان نے جنگی جرائم کے ارتکاب کی بنا پر صیہونی دہشتگردوں پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صیہونی اخبار ہا آرٹص نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی اسنایپروں کی جانب سے حق واپسی مارچ کے پرامن مظاہرین پر جان بوجھ کر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے پر امن فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنانے اور ان کو قتل کرنے کا اعتراف ، اسرائیلی فوجیوں اور کمانڈروں کی وحشیانہ ماہیت کی عکاسی کرتا ہے۔

تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کبھی فراموش نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونیوں کو ایک دن فلسطین سے باہر نکال دیا جائے گا اور انھیں اپنے جرائم کا تاوان ادا کرنا ہوگا۔