دہشتگرد صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مالی بدعنوانیوں کے مقدمے کی سماعت مسلسل دوسرے روز بھی اینٹی میزائیل تہہ خانے میں جاری رہی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدت کے دوران نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
پاکستان کے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور زیر التوا مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دے دیا۔
ہندوستان میں آج سے، تینوں نئے فوجداری قوانین انڈین جسٹس کوڈ 2023، انڈین سول ڈیفنس کوڈ 2023، اور انڈین ایویڈینس ایکٹ 2023 پورے ملک میں نافذ ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے دو مشہور ریستورانوں "موتی محل" اور "دریاگنج" کے درمیان "بٹر چکن" اور "دال مکھنی" کی ایجاد کے مسئلے پر جنگ چھڑ گئی ہے اور معاملہ دہلی ہائی کورٹ تک جا پہنچا ہے۔
ہندوستان میں سنہ 1993 میں حیدرآباد، کانپور، لکھنؤ، سورت اور ممبئی میں کچھ ٹرینوں میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے اور ان دھماکوں کے الزام میں عبدالکریم ٹنڈے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اب اجمیر کی ٹاڈا عدالت نے انہیں بری کردیا ہے۔
ہندوستان کے تاریخی شہر لکھنؤ میں واقع قدیم ٹیلے والی مسجد میں ہندو فریق نے مندر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے بولان میں جیل سمیت تین مقامات پر دہشتگردانہ حملے کئے گئے۔
پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ نو مئی کو میں گرفتار تھا پھر بھی مجھ پر مقدمات بنادیئے گئے۔
ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے نسل کشی کے باعث صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے کی دوسری سماعت کی۔