افغان پولیس والے نے اپنے چار ساتھویں کی جان لی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i363382-افغان_پولیس_والے_نے_اپنے_چار_ساتھویں_کی_جان_لی
افغان پولیس اہلکار نے چیک پوسٹ پر اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۱ Asia/Tehran
  • افغان پولیس والے نے اپنے چار ساتھویں کی جان لی

افغان پولیس اہلکار نے چیک پوسٹ پر اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قندھار کے چھار غاش علاقے کی ایک پولیس چیک پوسٹ پر تعینات سپاہی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

ضلعی حکام نے پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ کے واقعے کے بارے میں تا حال کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغان فوج اور پولیس میں اس قسم کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔