امریکہ کورونا کے مقابلے میں ناتواں ہے: سید حسن نصر اللہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i363945-امریکہ_کورونا_کے_مقابلے_میں_ناتواں_ہے_سید_حسن_نصر_اللہ
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے امریکی حکومت کو کورونا وائرس کے مقابلے میں ناتواں قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کورونا کے مقابلے میں ناتواں ہے: سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے امریکی حکومت کو کورونا وائرس کے مقابلے میں ناتواں قرار دیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ہفتے کی رات اپنے ایک خطاب میں کہا کہ دنیا موجودہ حالات میں کورونا کو شکست دینے کے بعد ایک نیو ورلڈ آرڈر یا نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کورونا کے خلاف جاری جنگ کو طویل المدت قرار دیتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک مشترکہ دشمن کی حیثیت سے اس وائرس کا مقابلہ کریں۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد کے لحاذ سے امریکہ، دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔