حج پر کورونا کے سائے منڈلانے لگے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i364065-حج_پر_کورونا_کے_سائے_منڈلانے_لگے
کورونا وائرس نے جہاں تمام عالمی نظام کو تہہ و بالا کردیا ہے اب اس حج پر بھی اس کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۷ Asia/Tehran
  • حج پر کورونا کے سائے منڈلانے لگے

کورونا وائرس نے جہاں تمام عالمی نظام کو تہہ و بالا کردیا ہے اب اس حج پر بھی اس کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج محمد بنتن( Muhammad Benten ) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں دنیا بھر کے مسلمان حج کی تیاریاں مؤخر کریں اور صورتحال واضح ہونے کا انتظار کیا جائے اور حج کے معاہدے نہ کئے جائیں۔

اس سے قبل سعودی عرب نے پاکستان کو حج معاہدوں سے روک دیا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت 25 مارچ کو رپورٹ ہوئی تھی تاہم اس سے ایک روز قبل ہی حکومت نے ملک میں کرفیو کا نفاذ کردیا تھا اور مساجد میں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اب تک ایک ہزار 453 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 8 بتائی جا رہی ہے  تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہیں جو آل سعود کی حکومت بتا رہی ہے۔