ابوغریب فوجی چھاؤنی سے بھی امریکی دہشتگردوں کا انخلاء
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i364315-ابوغریب_فوجی_چھاؤنی_سے_بھی_امریکی_دہشتگردوں_کا_انخلاء
امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے فوجی عراق کے ابو غریب فوجی اڈے کو خالی کر رہے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • ابوغریب فوجی چھاؤنی سے بھی امریکی دہشتگردوں کا انخلاء

امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے فوجی عراق کے ابو غریب فوجی اڈے کو خالی کر رہے ہیں۔

 فارس پریس نے روسیاالیوم ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی قیادت میں قائم داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے فوجیوں کے مکمل انخلاء کے بعد ابوغریب فوجی چھاؤنی عراقی فوج کے حوالے کر دی جائے گی۔

امریکی دہشتگردوں نے ہفتے کو صوبہ الانبار کی الحبانیہ فوجی چھاؤنی خالی کر کے عراقی فوج کے حوالے کر دی تھی۔ امریکہ حالیہ دنوں میں عراق کے کئی فوجی اڈے خالی کر کے عراقی فوج کے حوالے کر چکا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں اپنے اڈوں پر ہونے والے مسلسل حملوں سے پیدا ہونے والے خوف و ہراس کے بعد امریکہ نے اپنے مختلف اڈے خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔