افغانستان، مسلح افراد کے حملے میں ۵ بینک ملازمین جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i364418-افغانستان_مسلح_افراد_کے_حملے_میں_۵_بینک_ملازمین_جاں_بحق
مسلح افراد نے افغانستان کے مرکزی بینک کے 5 اہلکاروں کو فائرنگ کے قتل کر دیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۵ Asia/Tehran
  • افغانستان، مسلح افراد کے حملے میں ۵ بینک ملازمین جاں بحق

مسلح افراد نے افغانستان کے مرکزی بینک کے 5 اہلکاروں کو فائرنگ کے قتل کر دیا۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان پولیس نے جمعے کے روز کہا کہ مرکزی بینک کے 5 اہلکاروں کو مسلح افراد نے ہرات شہر واپسی کے موقع پر کہسان کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بینک کے اہلکار، سکیورٹی فورسز کو بتائے بغیر سفر کر رہے تھے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے