بڑھتی جا رہی ہیں آل سعود کی گستاخیاں ۔ ویڈیو
سعودی عرب کے ایک دریدہ دہن مصنف نے فلسطین اور فلسطینیوں کے بارے میں جم کر گستاخیاں کی ہیں۔ اس ویڈیو نے سعودی حقیقت و ماہیت کو آشکار کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے حریت پسندوں کے دلوں کو بھی خاصی ٹھیس پہونچائی ہے۔
حالیہ چند برسوں میں آل سعود اور اسکے نمک خواروں نے تمام تر پردوں کو چاک کرتے ہوئے علی الاعلان اور ڈنکے کی چوٹ پر غاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو اپنی بنیادی اسٹریٹیجی میں شامل کر لیا ہے۔
رواف السعین نامی ایک سعودی مصنف نے نہایت گستاخانہ انداز میں دریدہ دہنی کرتے ہوئے، فلسطینیوں کو برا بھلا کہا ہے۔
صیہونیوں کے شیدائی اس سعودی گستاخ کا کہنا ہے کہ سرزمین فلسطین کا کوئی تعلق فلسطینی باشندوں اور مسلمانوں سے نہیں ہے، نتن یاہو سے پہلے ایریئل شیرون جیسے متعدد جلاد صفت اور خونخوار جو صیہونی حکومت میں رہے ہیں وہ سب بہادر سورما تھے اور موجودہ صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو ایک ڈرپوک اور بزدل آدمی ہے، کیوں کہ اُس نے فلسطینیوں کے ساتھ بڑا نرم رویہ اختیار کر رکھا ہے اور انہیں بڑی چھوٹ دے رکھی ہے۔
یہ ملعون نتن یاہو کو خطاب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ فلسطینیوں کو آگ لگا دو تاکہ تمہیں بھی سکون مل جائے اور ہم بھی چین کی سانس لے سکیں!
فلسطینیوں کے بغض و کینے سے لبریز یہ خود فروختہ شخص کہتا ہے کہ میں اپنے گھر میں ایک یہودی کو بلا کر اسکی ہر طرح سے خدمتگزاری کے لئے تیار ہوں، اسکے ساتھ حتیٰ سو بھی سکتا ہوں، مگر میں ایک فلسطینی کو کسی قیمت پر اپنے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا۔