Apr ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس نے افغان پارلیمنٹ کی چھٹی کرادی

کورونا کی وجہ سے افغانستان کی پارلیمنٹ بند اور اجلاس دوہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

افغانستان کے اسپیکر میر رحمان رحمانی نے جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی دو ہفتے چھٹی کے معاملے کو اٹھایا اور بعد ازاں اس پر رائے شماری کرائی گئی۔
اجلاس میں افغان پارلیمنٹ کے دو سو پچاس میں سے صرف پینسٹھ ارکان موجود تھے۔ افغان اسپیکر نے اس موقع پر کہا کہ اس فیصلے کے لیے کورم پورا ہونا ضروری نہیں بلکہ اکثریتی رائے کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کے انتباہ اور ہدایات کی بنیاد پر صورتحال بہتر ہونے تک پارلیمنٹ کی چھٹی کی جانا چاہیے۔ 
افغانستان کی وزارت صحت نے گزشتہ دنوں پارلیمنٹ کی چھٹی کا معاملہ پیش کیا تھا تاہم بہت سے ارکان نے اس کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کو افغان عوام کے ساتھ ساتھ ہونا چاہیے۔ 
افغانستان میں اب تک کورونا کے دوہزار ایک سو اکہتر کیس سامنے آچکے ہیں جن میں سے چونسٹھ افراد کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔

ٹیگس