Feb ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ اراکین پارلیمنٹ کی معطلی پر کانگریس کا احتجاج

ہندوستانی پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان کانگریس نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کی معطلی اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کو بولنے سے روکے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے

سحرنیوز/ہندوستان  کانگریس پارٹی نے اسے جمہوریت پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے پارلیمانی روایات کو پامال کر رہی ہے۔

کانگریس کے مطابق لوک سبھا میں جب راہل گاندھی نے ملک کی خارجہ پالیسی اور چین سے متعلق امور پر اظہار خیال کرنا چاہا تو برسراقتدار جماعت کے اراکین نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ ایوان چلا رہے کرشن پرساد تینیٹی نے قائد حزب اختلاف کو مکمل طور پر بولنے کا موقع نہیں دیا۔ اس صورت حال پر اعتراض ظاہر کرنے والے کانگریس اراکین کو پارلیمانی کارروائی سے معطل کر دیا گیا-

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

Image Caption

 

گزشتہ روز اراکین کی معطلی کے بعد آج بھی کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی سیڑھیوں اور مکر دوار کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر اعظم کے خلاف سخت نعرے درج تھے-

 

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لوک سبھا میں راہل گاندھی کو نہ بولنے دیئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو لوک سبھا میں بولنے دینا چاہئے تھا- اس سے پہلے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے بھی کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اصول و ضوابط صرف اپوزیشن پر لاگو ہوتے ہیں-

 

ٹیگس