ہندوستان ؛ اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامہ کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی پانچویں روز بھی ملتوی
لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامہ کی وجہ سے آج پانچویں روز بھی لوک سبھا کی کارروائی کو پورے دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا
سحرنیوز/ہندوستان: آج گیارہ بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ کیا۔ اسپیکر اوم برلا نے ہنگامے کے دوران ہی وقفہ سوالات کا سلسلہ چلانے کی کوشش کی لیکن ہنگامہ بڑھتا گیا، جس کی وجہ سے انہیں ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔التوا کے بعد دوپہر بارہ بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی، تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نعرے بازی اور ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ہنگامہ کر رہے ارکان سے اسپیکر نے اپنی نشستوں پر جانے کی اپیل کی اور کہا کہ ہنگامے کے دوران وہ ایوان کی کارروائی نہیں چلا سکتے،لیکن کسی نے ان کی بات نہیں مانی اور ہنگامہ بڑھتا گیا، جس کے باعث ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔