Feb ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان کے نئے فوجداری ضابطے پر عالمی تشویش

افغانستان میں طالبان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:  افغانستان میں طالبان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں فوجداری ضابطے میں تشدد اور خوف کو ریاستی پالیسی بنا دیا گیا۔

نیشنل انٹرسٹ کے مطابق نئے قانون کے بعد افغان خواتین اور پناہ گزین شدید خطرات میں ہیں، طالبان فوجداری ایکٹ میں جبر اور سزا کو قانونی تحفظ دے دیا گیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نیا ضابطہ افغانستان کو شدت پسندوں کے لیے محفوظ بنا رہا ہے، افغانستان کا نیا قانون انسانی حقوق کے خلاف کھلا اعلان ہے۔

عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے سرحد پار دہشت گردی کے تناظر میں افغان طالبان کو عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

یادرہے یوریشیا ریویو اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ، ٹی ٹی پی سمیت بیس سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

 

ٹیگس