طالبان کے حملے میں چار افغان فوجی مارے گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i366831-طالبان_کے_حملے_میں_چار_افغان_فوجی_مارے_گئے
افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں چار افغان فوجی اہلکار مارے گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • طالبان کے حملے میں چار افغان فوجی مارے گئے

افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں چار افغان فوجی اہلکار مارے گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ طالبان نے مشرقی صوبے پکتیا کے علاقے ڈنڈ و پٹن میں ایک فوجی چیک پوسٹ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں چار افغان فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

بیان میں طالبان کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا گیا ہے کہ افغان فوجی اہلکاروں نے طالبان کے اس حملے کا بھرپور دفاع کیا۔

اسی طرح اعلان کیا گیا ہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت کابل میں حقانی دہشت گرد گروہ کے دو اہم عناصر کو گرفتار کر لیا۔

افغانستان میں فوجی اہلکاروں پر طالبان کے حملوں کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے کہ طالبان گروہ کا ایک وفد افغانستان کی حکومت سے مذاکرات کے لئے اس وقت دارالحکومت کابل میں موجود ہے۔